شہید عبدالواحد رئیسانی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، عاصم کرد گیلو

May 13, 2021

کوئٹہ(پ ر)بی اے پی رہنماءوسابق صوبائی وزیر میر عاصم کردگیلونے شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کے گھر جاکر ان کے والد عبدالغفار رئیسانی ، بھائیوں نعمان رئیسانی ، اسفند رئیسانی، جنید رئیسانی اور ابراررئیسانی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید واحد رئیسانی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہوں نے نوجوان صحافی عبدالواحد رئیسانی کی شہادت کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پولیس واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میںلائے ،انہوںنے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاو ن کی یقین دہانی کرائی ۔