عوام تنگ آ چکے،بہت جلد حکمرانوں کا محاسبہ ہو گا، آصف رفیق رجوانہ

May 13, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) لیگی رہنما ملک آصف رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کو علاج کیلئے باہر نہ جانے دینا انتقامی سیاست ہے بہت جلد حکمرانوں کا بھی محاسبہ ہوگا عوام اب غربت ، بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں تاجر طبقہ حکومتی پالیسیوں سے ناخوش اور انکے خلاف سڑکوں پر آنے کو تیار ہے، ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست ہوئی ہے ۔انہوں نے ملک اعجاز رجوانہ کو پی پی 214 کا صدر نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر حامد خان ، رائو ظفر، محمد فرید تھہیم، چوہدری منیب ، چوہدری انیب بھی ساتھ موجود تھے۔