• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 ماہ میں بجٹ خسارہ 856 ارب روپے سے تجاوز کر گیا: وزارت خزانہ کی رپورٹ میں انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وزارتِ خزانہ کی جانب سے رواں مالی سال کے جولائی تا مارچ فسکل آپریشنز کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 9 ماہ کے دوران بجٹ خسارہ 856 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد رہا جو مجموعی قومی پیداوار کا 0.7 فیصد بنتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ پرائمری سرپلس 4 ہزار ارب روپے سے زائد ریکارڈ کیا گیا، اس عرصے میں مجموعی آمدن 14 ہزار 799 ارب روپے سے زائد جبکہ کُل اخراجات 15 ہزار 655 ارب روپے رہے۔

وزارتِ خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق 9 ماہ کے دوران ٹیکس آمدن 10 ہزار 166 ارب روپے سے زائد رہی جبکہ ایف بی آر نے 9 ہزار 305 ارب روپے ٹیکس وصول کیا۔

نان ٹیکس آمدن 4 ہزار 933 ارب روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا مارچ جاری اخراجات 14 ہزار 267 ارب روپے سے زائد رہے جبکہ سود کی ادائیگیوں پر 4 ہزار 947 ارب روپے سے زائد خرچ کیے گئے، دفاعی اخراجات کی مد میں 1 ہزار 689 ارب روپے سے زائد خرچ کیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید