چین :اونچائی پر بنے شیشے کے پل پر خطرناک حادثہ

May 13, 2021

چین میں بنائے گئے مقبول خطرناک سیاحتی مقام پر ایک بھیانک حادثہ پیش آیا، اونچائی پر بنے شیشے کے پل پر ایک سیاح اس وقت پھنس گیا جب اس کے شیشے اچانک ٹوٹ گئے۔

چین میں 100 میٹر بلندی پر واقع اس پل پر سیاح نیچے کا نظارہ دیکھ رہا تھا جب اچانک تیز ہوا چلنا شروع ہوگئی۔

150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تند و تیز ہوا کے نتیجے میں پل کے متعدد گلاس پینل ٹوٹ گئے اور سیاح درمیان میں پھنس گیا۔

سیاح کو فائر فائٹرز، پولیس اور مقامی حکام نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد وہاں سے نکالا۔