کراچی: پولیس و رینجرز کی کارروائی، گاڑیوں کے سائیڈ گلاس چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

May 13, 2021

پولیس اور رینجرز نے کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کے سائڈ گلاس اور سامان چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان افغانی ہیں، جبکہ ان کے مزید 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا 12 رکنی گینگ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 3 گاڑیوں کا چوری شدہ سامان، اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 100 سے زائد کاروں سے سائیڈ گلاس اور سامان چرا چکے ہیں، ملزمان چوری شدہ پارٹس شیر شاہ، کیماڑی، سہراب گوٹھ میں فروخت کرتے ہیں۔