ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو زخمی ہوگئے

May 14, 2021

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار رابرٹ ڈی نیرو امریکی ریاست اوکلاہاما میں اپنی آئندہ آنے والی فلم کلرز آف دی فلاور مون کی شوٹنگ کے لیے گئے تھے، جہاں ان کی ٹانگ میں انجری ہوئی ہے۔ جس کے بعد وہ نیویارک میں اپنی رہائش گاہ منتقل ہوگئے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 77 سالہ رابرٹ ڈی نیرو کے زخم کے حوالے سے مزید تفصیلات تو موصول نہ ہوسکیں مگر یہ پتہ چلا ہے کہ وہ فلم کے سیٹ سے باہر زخمی ہوئے۔

اس فلم کی ہدایت کاری انکے پرانے دوست مارٹن سوریز کررہے ہیں۔ جبکہ دیگر اداکاروں میں لیونارڈو ڈی کیپریو بھی شامل ہیں، جبکہ فلم کا اسپکرٹ ایرک روتھ نے تحریر کیا ہے۔