کراچی: گرمی کی شدت میں اضافہ، ماہرین صحت کی اہم ہدایات جاری

May 15, 2021

ماہرین صحت نے شہرِ قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے کے پیشِ نظر شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین صحت نے ہدایت کی کہ شدیدگرمی میں لوگ بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، دن میں کم سے کم آٹھ گلاس پانی پیئیں۔

ماہرین صحت نے کہا کہ ہلکے رنگ کے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں جبکہ گھر سے باہر نکلیں تو سر ڈھانپ کر رکھیں۔

ضرورت سےزیادہ پسینہ، سانس پھولنے، درد اور متلی پر سایہ دار جگہ پر رہیں۔

ماہرین صحت کا مزید کہنا تھا کہ دودھ لسّی اور مشروبات کا استعمال کریں جبکہ گلی سڑی سبزیاں اور پھل کھانے سے بچیں۔