اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کے اختتام پر تیزی، 341پوائنٹس کا اضافہ

May 22, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،کاروباری ہفتے کے اختتام پر تیزی ریکارڈ کی گئی ، کے ایس ای100انڈیکس 341 پوائنٹس بڑھ گیا ،67.64 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ ،سرمایہ کاری مالیت 72ارب 70 کروڑ 5لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم 9.38 فیصد کم رہا ، تفصیلات کے مطابق بجٹ بارے اچھی خبریں اور سیاسی بے یقینی میں کمی کے باعث کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کارو کئی سیکٹر میں سر گرم نظر آئے جس سے مارکیٹ میں دن بھر تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 340.91 پوائنٹس کے اضافے سے 45914.98 پوائنٹس ہو گیا ، کے ایس ای30انڈیکس بھی 144.22 پوائنٹس کے اضافے سے 18719.15 پوائنٹس پر آگیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 284.45 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 30784.15 سے بڑھ کر 31068.60پر آکر بند ہوا، جمعہ کو 408 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا ،276 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ،110 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 22 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں استحکام رہا ، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 72 ارب 70 کروڑ 5 لاکھ 28 ہزار روپے کے اضافے سے 7962 ارب 20کروڑ 3 لاکھ 14ہزار روپے ہو گئی ہے ، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 7کروڑ 36 لاکھ 6ہزار شیئرز کی کمی سے 71 کروڑ 4لاکھ 28 ہزار شیئرز ہو گیا ،جمعہ کو سب سے زیادہ شیئرز کی خرید وفروخت ورلڈ کال، بائیکو پیٹرولیم ، ہیسکول پیٹرول ، الیکٹرک ، اور سمٹ بینک کے شیئرز کی ہو ئی ۔