صحافیوں کی بیواؤں کو مالی معاونت کے چیکس دئیے گئے

June 11, 2021

کوئٹہ(پ ر) ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ عبدالمنان بابر نے وفاقی محکمہ وزارت اطلاعات و نشریات حکومت پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے سینئر صحافی عبدالکبیر شاکر، روزنامہ 6.AM کے چیف ایڈیٹر مرحوم سید نادر شاہ کی بیوہ اور روزنامہ حیان کے چیف ایڈیٹر مرحوم عنایت اللہ کے بیوہ کو مالی معاونت کے چیکس دیئے۔ اس موقع پر صحافی عبدالکبیر شاکر اور لواحقین نے ڈائریکٹر عبدالمنان بابر اور وزارت کی جانب سے ملنے والی مالی معاونت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت اور وزارت اطلاعات کی بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری مجبوریوں کو مدنظر رکھ کر ہمیں مالی معاونت فراہم کی۔