بی این پی ضلع چاغی کیلئے 9 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی قائم

June 12, 2021

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبد الولی کاکڑ نے بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کی ضلعی کابینہ کی آئینی مدت پوری ہونے پر ضلع میں از سر نو یونٹ سازی اور تنظیمی امور کو نمٹانے کیلئے نو رکنی آرگنائزنگ کمیٹی قائم کردی جس کے آرگنائزر محمد بخش بلوچ ڈپٹی آرگنائزر کامریڈ احمد یار سمالانی جبکہ سردار عبدالخالق نوتیزئی شیردل سمالانی محمداقبال ریکی عبدالخالق ڈگارزئی ثناء اللہ ریکی ظائر زیب اور دین جان مینگل ارکان ہونگے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کو ہد ایت کی گئی کہ وہ اپنے ضلعے کی از سر نو یونٹ سازی مہم ، تنظیم کاری کو ایک ماہ میں مکمل کرکے ضلعی کنونشن کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔