مجید نیازی کی غیر پارلیمانی حرکت کا خمیازہ عمران خان کو بھگتنا ہوگا، قادر پٹیل

June 12, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ مجید نیازی کا غیر مہذب انداز پی ٹی آئی کی تربیت کا اظہار ہے، مجید نیازی کی غیر پارلیمانی حرکت کا خمیازہ عمران خان کو بھگتنا ہوگا۔

اپنے بیان میں قادر پٹیل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ قومی اسمبلی کا ماحول باوقار رہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کو سخت ڈوزیئر ملے۔