بلوچستان کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدید لہر برقرار

June 12, 2021

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔

محکمہ کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت 48 جبکہ کوئٹہ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نوکنڈی کے بعد پنجگور، خضدار میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ میں درجہ حرارت 42، ژوب اور کوئٹہ میں 41 اور تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔