کولن منرو اور عثمان خواجہ نے سپر لیگ کے کئی ریکارڈز قائم کر دیئے

June 13, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز کولن منرو اور عثمان خواجہ نے 10 اوورز میں ہی اپنی ٹیم فتح دلا کر ناصرف قیمتی پوائنٹس دلا دیے بلکہ نت نئے ریکارڈز بھی قائم کر دیئے۔کولن منرو کا تعلق نیوزی لینڈ سےجبکہاسلام آباد میں پیدا ہونے والے عثمان آسٹریلوی ہیں ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ صرف 10 اوورز میں میچ جیتنے والے سپر لیگ کی پہلی ٹیم ہے ۔ دونوں کھلاڑیوں نے ابتدائی چھ اوورز کے پاور پلے میں 97 رنز بنائے جو پی ایس ایل میں ریکارڈ ہے۔ مجموعی طور ٹی ٹوئنٹی کے پر پاور پلے میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ناٹنگھم شائر کے پاس ہے جنہوں نے 2017 میں ڈرہم کے خلاف 106 رنز اسکور کیے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ناقابل شکست 137 رنز کی شراکت قائم کی اور پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، جو صرف 38 گیندوں پر مشتمل ہے ۔ اس سے قبل2017 میںگلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد اور کیون پیٹرسن نے محض 7.3 اوورز میں سنچری مکمل کی تھی۔