پاکستان شطرنج فیڈریشن پر پابندی کا امکان

June 13, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) شطرنج کی عالمی تنظیم فیڈے نے پاکستان میں شطرنج کے معاملے میں حکومتی مداخلت پر پابندی اور معطلی کا اشارہ دیا ہے۔

تاہم شطرنج کی عالمی تنظیم سے الحاق شدہ پاکستان شطرنج فیڈریشن نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا ہے کہ عالمی تنظیم ہمیں تسلیم کرتی ہے، اس نے کوئی خط جاری نہیں کیا۔

مخالف گروپ نے ہماری دستاویزات کا غلط استعمال کیا تھا جس پر ان کے خلاف سائبر کرائم کے تحت کاروائی کی گئی۔