بلوچستان کا بجٹ تاریخ کاتیسرااور عوام دوست ہو گا،بی اے پی

June 13, 2021

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات وترجمان چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ بجٹ2022-2021 بلوچستان کی تاریخ کاتیسرا عوامی ترقی و خوشحالی کا مظہر بجٹ ہوگا جو نہ صرف اسمبلی نمائندوں کو منتخب کرنے والی عوام کا اپنا تجویز کردہ بلکہ انکی ضروریات اور انکی خواہشات کے عین مطابق عوام دوست ہوگا۔یہ بات انہوں نے اپوزیشن کی پریس کانفرنس پر تبصرہ میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان اوراسے کےعوام سے بدترین سیاسی ومعاشی کھلواڑ کیا اورہمیشہ انفرادی سوچ زاتی مفادات کے تحفظ اور محدود ترقیاتی وژن کو پرموٹ کیا ۔گذشتہ ادوار میں بلوچستان کے وسائل کو لاہوری شہنشاہوں اور علی بابا کی سرپرستی میں نہ صرف بے دردی سے لوٹا گیا بلکہ عوام کو اسکے حق سے محروم رکھا گیا۔آج الحمد للہ نہ صرف بلوچستان کے ساحل ووسائل پر عوام کا حق حاکمیت تسلیم کیا گیا بلکہ صوبے کے وسائل کو عوام کی ترقی وخوشحالی کے لیے عملی طور پربروۓ کار لایا جارہا ہے۔ آج عوام پسماندگی کے اندھیروں سے نکل کر تعلیم صحت اور معاشرتی ترقی کی منزل کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمران و موجودہ اپوزیشن بلوچستان عوامی پارٹی اوراسکے اتحادیوں سے انکی ترقی کے تاریخی تین سال کا حساب مانگنے سے پہلے اپنے 75 سالہ دور اقتدار میں اپنی کارکردگی کا احتساب کریں۔ہماری کارگردگی کا احتساب عوام 2023 میں خود کرینگے۔ہماری کاکردگی ہی 2023 کے انتخابات میں ہماری جیت کی ضمانت ہوگی۔