وفاقی بجٹ میں ایک مخصوص طبقے کو نوازا گیا: امتیاز شیخ

June 13, 2021

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہوفاقی بجٹ میں ایک مخصوص طبقے کو نوازا گیا ہے۔

ایک بیان میں وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عام آدمی کے لیے کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں ہے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں منہگائی اور بے روزگاری کا خود اعتراف کیا۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں تواتر کے ساتھ اضافہ کیا گیا۔