کراچی: کنویں میں 10 ماہ سے پھنسے کتے اور دو بلیوں کو بچالیا گیا، محکمہ وائلڈ لائف

June 13, 2021


کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں کنویں میں 10 ماہ سے پھنسے کتے اور دو بلیوں کو بچالیا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ مقامی شخص 10 ماہ سے کنویں میں پھنسے کتے کو کھانا دے رہا تھا۔

حکام نے بتایا کہ کتے کی حالت اور کنویں کی گہرائی جانچنے کے لیے بانس کے ساتھ کیمرا لگایا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ اس کیمرے سے کنویں میں کتے کے ساتھ دو بلیوں کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا۔

حکام نے کہا کہ تینوں جانوروں کو کرین کی مدد سے کنویں سے نکالا گیا، ریسکیو آپریشن غیرسرکاری ادارے اور محکمہ سندھ وائلڈلائف نے مشترکہ طور پر کیا۔