کاریں چوری کر کے آن لائن ٹیکسی چلانے والے سرکاری ادارے کے ملازمین سمیت 5 ملزم گرفتار

June 14, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کراچی اور خضدار سے 2 سرکاری ادارے کے ملازمین سمیت 5ملزم کو گرفتار کرکے 5مسروقہ کاریں برآمد کرلیں ، ملزمان مسروقہ کاریں آن لائن ٹیکسی پر چلاتے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شہر سے چوری ہونے والی کاریں آن لائن ٹیکسی پر چلائی جارہی ہے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کراچی اور خضدار سے 5 ملزمان کو گرفتارکرکے 5 مسروقہ کاریں برآمد کرلیں پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ساربان عرف پپو ، راشد منہاس ، ریحان ، رانا عثمان اور سرفرار شامل ہیں ایس ایس پی عارف اسلم راو کے مطابق ملزمان کراچی میں چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی پر چلاتے تھے چند عرصے قبل بلدیہ ٹاون میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا ملزمان نے متوفی کی کار بھی چوری کرکے بلوچستان لےجاکر فروخت کردی تھی ،تین ملزمان کو خضدار اور 2 کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے ملزمان کئی عرصے سے کراچی میں شہریوں کی کاریں چوری کرکے فروخت کرتے تھے۔ ایس ایس پی کے مطابق ایک ملزم آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے 2 ملزم سرکاری ادارے کے ملازمین ہیں ملزمان نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں انکشاف کیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔