کینیڈا دہشتگردی، پورا پاکستان مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کیساتھ ، پاکستانی ہائی کمشنر

June 14, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ پورا پاکستان مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔ گزشتہ روز پاکستانی ہائی کمشنر نے کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا شکار خاندان کےچار افراد کی تدفین کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعے میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پوری پاکستانی قوم کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی پہچان بننے والے اس زبردست خاندان کے ساتھ ہونے والے سانحے پر پوری قوم کا دل خون کا آنسو رورہا ہے ۔