ڈاکٹرز وعملے سے گالم گلوچ ، ملزم کیخلاف مقدمہ

June 14, 2021

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹرز وعملے سے گالم گلوچ کرنے اورسرکاری اشیاء کونقصان پہنچانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ گنجمنڈی کو ڈاکٹربلال نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں دیگرڈاکٹرکے ہمراہ ایک سیریس مریض کامعائنہ کررہے تھے کہ اس دوران محمداعظم معائنہ کروانے کیلئے آیا جس نے مجھے اورباقی عملے سےگالم گلوچ شروع کردی اورکار سرکارمیں مداخلت کرکے سرکاری اشیاء کونقصان پہنچایا۔