پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں،جماعت اہلحدیث

June 14, 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی)جماعت اہلحدیث پاکستان کے رہنماؤں امیر حافظ عبدالغفارروپڑی ،پروفیسر عبدالمجید، حافظ عبدالوھاب روپڑی،حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی اور مولانا شکیل الرحمن ناصر نے جامع القدس چوک دالگراں میں جماعتی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی طرح پاکستان سعودی عرب کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ایمان اور عقیدہ اور دو قوموں کے درمیان تعلقات ہیں،آنے والی صدی اسلام کی صدی ہوگی امریکہ فرانس اور دیگر یورپی ممالک میں اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہوکر یہود و نصاریٰ اس قسم کے اسلام دشمن اقدامات کر کے اسلام کا راستہ روکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ریاست مدینہ کے دعویدارحکمران ملک کو استعمار کے ایجنڈے کی تکمیل کی طرف لیکر جا رہے ہیں اور ملک کے اسلامی کلچر کو مغربی کلچر میں تبدیل کرنے کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں، ملک کی اسلامی و دینی قوتوں کو اسکا راستہ روکنا ہوگا۔