ڈویژنل کمرشل افسر ریلوے ملتان کا کہروڑپکا،میلسی،بورےوالا اور پاکپتن سیکشن کا دورہ

June 14, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل کمرشل افسر ریلوے ملتان عابدہ مریم لودھی نے کہروڑ پکا،میلسی،بورےوالا اور پاکپتن سیکشن کا دورہ کیا، انہوں نے کمرشل سے متعلقہ تمام معاملات کا جائزہ لیا اور ملازمین کو مختلف ہدایات جاری کیں،اس موقع پر اسسٹنٹ کمرشل افسر ریلوے شوکت علی،قرہ التعین اور سی ایم آئی عمران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔