بھارت : ایک شخص نے پورے جسم پر سینیٹائزر مل لیا

June 14, 2021


بھارت میں ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب انہیں ہاتھ صاف کرنے کے لیے سینیٹائزر دیا گیا تو انہوں نے پورے جسم پر سینیٹائزر ملنا شروع کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کرسی پر براجمان ہیں انہیں ایک شخص نے سینیٹائزر لاکر دیا تو وہ اسے پہلے پورے ہاتھ پر ملنے لگتے ہیں اس کے بعد ماسک نیچے کرکے اسے منہ پر ملنا شروع کردیتے ہیں انہوں نے یہی بر بس نہیں کیا بلکہ سینیٹائزر پیروں پر بھی ملنا شروع کردیا۔

اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں ۔