نئی دلی میں آج سے پابندیوں میں مزید نرمی کردی گئی

June 14, 2021

نئی دلی میں آج سے پابندیوں میں مزید نرمی کردی گئی جس میں مارکٹیں ،ریسٹورنٹس اور سیلون کھول دیئے گئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ میں لاک ڈاؤن میں21 جون تک توسیع کردی گئی۔

دوسری جانب برطانیہ میں کورونا وائرس کی بھارتی ڈیلٹا ویرنٹ کا پھیلاؤ جاری ہے جبکہ بورس جانسن کی جانب سے آج کورونا پابندیاں ہٹانے کے فیصلے میں تاخیر کا اعلان متوقع ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کی فیکٹریوں میں کورونا وائرس کی وبا پھیل گئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کے 11 صوبوں کی 130 فیکٹریوں میں کورونا کے 7100 سے زائد کیس رپورٹ ہوئےہیں جبکہ وبا کے پھیلاؤ پر ملک کے ایکسپورٹ سیکٹر کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔