عائزہ خان کو بڑی عید کیلئے بڑی خوشی مل گئی

June 14, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اداکارہ عائزہ خان نے بڑی عید کے لیے نیا خوبصورت جوڑا پسند کر لیا ہے۔

انسٹا گرام پر 9 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی عائزہ خان نےاپنے سپر ہٹ ڈراموں اور حسین فوٹو شوٹس کے ذریعے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔

عائزہ خان نےحال ہی میں کپڑوں کے ایک برینڈ کے لیے نیا فوٹو شوٹ کروایا ہے، ادکارہ نے اپنے اس فوٹو شوٹ کی چند خوبصورت تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔


انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ میرے نئے پسندیدہ کپڑے ہیں۔ یہ آنے والی عیدالضحیٰ یا عام تقریبات کے لیے بہترین ہے۔‘

عائزہ خان آج کل ٹی وی ڈراموں سے دور ماڈلنگ کی طرف توجہ دے رہی ہیں۔وہ اپنے نئے ماڈلنگ پراجیکٹ سے متعلق نئی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کر رہی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ عائزہ خان اپنے مداحوں کو خوش رکھنے کا فن جانتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اب تک کی واحد اداکارہ ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت کم تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔