سُشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں نے 14 جون کو ’ اینٹی نیپوٹزم ڈے‘ قرار دے دیا

June 14, 2021

آنجہانی بھارتی ہیرو سُشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں کی جانب سےاُن کی خودکشی کا دن یعنی 14 جون کو ’اینٹی نیپو ٹزم ڈے‘ قرار دے دیا گیا ہے۔

سُشانت سنگھ راجپوت کے مداح اُن کی پہلی برسی منا رہے ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت کی پہلی برسی کے موقع پر اُن کے کروڑوں مداحوں و فالوورز کی جانب سے سُشانت کی یاد میں سوشل میڈیا سائٹس پر پوسٹنگ کے ذریعے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بھارتی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اپنے پسندیدہ ہیرو کے اقوال، انٹرویوز اور پہلی برسی سے متعلق خوب پوسٹنگ کی جا رہی ہیں۔

دنیا بھر میں سرچنگ کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سرچنگ انجن گوگل پر بھی سشانت سنگھ راجپوت کی تصویر کے ساتھ 14 جون کو ’اینٹی نیپوٹزم ڈے‘ کے طور پر بتایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ سال 14 جون 2020ء کو اپنے فلیٹ میں خود کشی کر لی تھی۔


اس وقت پاکستان کی سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بھی سشانت سنگھ راجپوت کا نام ٹاپ ٹرینڈ پر موجود ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کو اُن کے خاندان کی جانب سے قتل قرار دیا گیا تھا۔

بھارتی حساس اداروں کی جانب سے کئی ماہ کی تحقیق کے بعد قتل کے مفروضے کو رد کر کے اپنی حتمی رپورٹ میں سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا ہے۔