نہیں ہو سکتا اپوزیشن پارلیمنٹ میں بات کرے اور حکومت کو نہ کرنے دے، شاہ محمود قریشی

June 14, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں اپوزیشن اور حکومت گاڑی کے 2 پہیے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا اپوزیشن پارلیمنٹ میں بات کرے اور حکومت کو نہ کرنے دے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کو کہتے ہیں آپ ایوان میں آیا کریں، وزیراعظم کہتے ہیں میں ایوان میں آکر کیا کروں اپوزیشن ایوان میں بات نہیں کرنے دیتی۔

شاہ محمود نے کہا کہ بجٹ پر اپوزیش احتجاج اور تنقید ضرور کرے، یہ ان کا حق ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن بتائے حکومتی بینچز کی طرف کن کی خواتین آئی تھیں؟ غیرپارلیمانی زبان کون استعمال کر رہا تھا حکومتی ارکان یا اپوزیشن؟۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایسا ماحول ہونے سے اراکین مشتعل تھے، میں معاملات کو سلجھانا چاہتا تھا۔