سندھ حکومت عوام کو صحت کارڈ نہیں دیگی، خرم شیر زمان

June 15, 2021

سندھ حکومت عوام کو صحت کارڈ نہیں دیگی، خرم شیر زمان

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر ورکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، آج ہم امید لگائے بیٹھے تھے کہ مراد علی شاہ شاید صحت کارڈ کی بات کریں گے، مگر ہمیشہ کی طرح ہم ناامید ہوئے۔ سندھ حکومت نے قسم کھائی ہوئی ہے کہ وہ صحت کارڈ نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مون سون کا سیزن ہے اور کراچی کے بڑے نالوں کی صفائی کی ذمہ داری وفاق نے لی تھے جس پر کام جاری ہے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سندھ حکومت کی عدم توجہ ،ناقص کارکردگی اور نا اہلی کی وجہ سے کراچی ایک بار پھر ڈوب جائیگا۔