فلوریڈا، جیکسن ول میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال

June 15, 2021

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جیکسن ول میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

جیکسن ول میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

شدید بارشوں کے باعث اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔