خوبرو اداکارہ منال خان منگنی کے بعد مداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں ٹیگ ہونے سے تنگ آگئیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کو ان کے مداح مختلف ویڈیوز اور تصاویر میں ٹیگ کرتے تھے اور پسندیدگی کا اظہار کرتے تھے اور محبت کا اظہار کرتے تھے۔
اب اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو کسی بھی پوسٹ پر ٹیگ ہونے سے روک دیا ہے۔
ان کے مداح یا سوشل میڈیا پر صارفین اگر انہیں کسی پوسٹ پر ٹیگ کرنا چاہیں تو ایسا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ کی سیٹنگ تبدیل کرلی ہے۔
یاد رہے کہ منگنی کے بعد پارٹی کرنے پر منال خان گزشتہ روز سے شدید تنقید کی زد میں تھیں، صارفین کہہ رہے ہیں کہ اداکارہ نے پارٹی کی وائرل ویڈیو پر وضاحت دینے کے بجائے ٹیگ کا آپشن ہی بند کردیا۔