سعودی عرب میں نئے شہر کی تیاری، جہاں نقد رقم استعمال نہیں ہوگی

June 15, 2021

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ایک نیا شہر بسایا جارہا ہے، نقد رقم (کیش رقم) استعمال نہیں کی جائے گی۔

کنگ سلمان انرجی پارک (اسپارک) دمام اور الحسہ کے درمیان پچاس کلومیٹر رقبے پر محیط اس علاقے میں لاجسٹک زون اور ڈرائی پورٹ موجود ہوگی۔

اسپارک نے اس سال مارچ میں اعلان کیا تھا کہ اس کے پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا 80 فیصد کام سرکاری طور پر مکمل ہوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیونکہ یہ ایک ڈیجیٹل شہر ہوگا تو یہاں پر نقد رقوم کا استعمال نہیں ہوگا بلکہ دکانوں، سروسز اور ہر قسم کی ادائیگی کے لیے ایک اسپشل پاس کارڈز ہوگا۔