شہباز شریف سے یوسف گیلانی اور اسعد محمود کی ملاقات

June 15, 2021

فوٹو: فائل

قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی اور جمعیت علمائے اسلام کے مولانا اسعد محمود نے ملاقات کی ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی اور جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے شہباز شریف کو تقریر سے روکنے کی مذمت کی ہے۔

دونوں رہنماوں نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکو متی ارکان کی جانب سے بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کی مذمت کی ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں نے کہاکہ حکومت نے افسوسناک رویوں سے پارلیمانی روایات اور اقدار مجروح کیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایوان میں حکومتی ارکان کی گالم گلوچ آج پوری قوم نے دیکھی ہے۔

شہباز شریف نے اپوزیشن چیمبر میں آمد اور اظہار یکجہتی پر یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسعد محمود کا شکریہ ادا کیا۔