پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 26 نکات پر عملدرآمد

June 15, 2021


پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کرلیا۔

نکات پر عمل درآمد کے بعد پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پرامید ہے۔

پاکستان کے نکات پر عمل درآمد سے متعلق انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کا ورچوئل اجلاس آج ہوگا۔

اجلاس میں پاکستان کی جانب سے عمل درآمد کیے گئے نکات پر رپورٹ تیار کی جائے گی۔

اس رپورٹ کو ایف اے ٹی ایف پلینری اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جس کی میٹنگ 21 تا 25 جون شیڈول ہے۔