ملزم گرفتار،مغویہ بازیاب کرالی گئی

June 16, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پولیس نے18سالہ لڑکی کے اغوامیں ملوث ملزم کوگرفتار کرکے مغویہ کوبازیاب کرالیا۔تھانہ ٹیکسلا پولیس کو متاثرہ لڑکی کی والدہ نے درخواست دی کہ اس کی عدم موجودگی میں اس کی بیٹی گھر سے گئی جو واپس گھر نہ آئی،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او ٹیکسلاو ٹیم نے 18 سالہ لڑکی کے اغوا میں ملوث ملزم ارسلان کو ٹریس کر کے گرفتارکیا اور لڑکی کو بازیاب کرلیا۔