پنجاب کے مختلف شہروں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے آپریشنز میں 13 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی لاہور، ساہیوال، ملتان، جہلم، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، چنیوٹ اور میانوالی میں کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالخلافہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے خطرناک دہشت گرد مختار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی، ڈیٹونیٹر برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔