• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل و وزیرِاعظم کی قیادت میں پاک چین دوستی عروج پر ہے: ایم پی اے سارہ احمد

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ایم پی اے سارہ احمد نے پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان کے پارلیمنٹیرینز اور سیاسی نمائندگان کے وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کیا۔

انہوں نے پاکستانی سیاسی وفد کے ہمراہ چین کے دارالحکومت میں واقع کیپیٹل نارمل یونیورسٹی میں یوتھ ایکسچینج پینل سے خطاب کیا۔

خطاب میں ممبر پنجاب صوبائی اسمبلی سارہ احمد نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاک چین دوستی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، پاکستان اور چین کی آئندہ شراکت داری جامعات، تحقیق، جدت اور نوجوان نسل کے تعاون سے مزید مضبوط ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (IDCPC) کی جانب سے دعوت اور میزبانی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، ایسے بین الاقوامی یوتھ ایکسچینج پروگرامز نوجوان نسل کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی ہم آہنگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

سارہ احمد نے پاکستانی اور چینی نوجوانوں کے درمیان مشترکہ تحقیق اور ٹیکنالوجی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی آئندہ شراکت داری جامعات، تحقیق، جدت اور نوجوان نسل کے تعاون سے مزید مضبوط ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ چینی جامعات میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ دونوں ممالک کے درمیان خیر سگالی کے سفیر ہیں، نوجوان نسل انتہا پسندی کے خاتمے، جو امن کے فروغ اور روشن مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، پاکستان اور چین کی لازوال دوستی خطے میں استحکام، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے۔

قومی خبریں سے مزید