امن اصلاحی کمیٹی کا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 18, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)احساس ویلفیئر آر گنائزیشن اور امن اصلاحی کمیٹی گنج کے زیر اہتمام پشاور کے گجان آباد علاقے گنج میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری میڈیکل کیمپ میں 7 سو سے زائد مریضوں کا معانہ کیا گیا اور ان کو فری ادویات بھی دی گئیں فری میڈیکل کیمپ میں سپیشلسٹ داکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا پشاور کے عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کے لئے حکومت کے ساتھ ستھ فلاحی تنظیمیں بھی میدان میں ہیں اندرون شہر کے مریضوں کو علاج معالجہ کے لئے فری میں دیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا علاج کیا فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر شہزاد اعوان (سکن), ڈاکٹر رضوان الہی (کینسر), ڈاکٹر زوہیب شاہ (آئی), ڈاکٹر ملک رضوان نور (جنرل سرجن), ڈاکٹر جہانگیر آفریدی (چائلڈ)، ڈاکٹر بخت محمد (چائلڈ)، ڈاکٹر سیدہ شائستہ بتول (میڈیکل) ڈاکٹر رحیم اللہ (جنرل فزیشن) اور نگینہ حسن (نیوٹریشن) نے اپنی خدمات رضاکارانہ پیش کیں۔