ملکہ برطانیہ کے بعد سب سے زیادہ قابلِ احترام شاہی شخصیات کون ہیں؟

June 18, 2021

برطانیہ کی نوجوان نسل نے ملکہ الزبتھ دوئم کے بعد ان کے پوتے شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کو سب سے زیادہ قابلِ احترام شاہی شخصیات قرار دے دیا ۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل برطانوی شاہی خاندان کے متنازع ممبرز میں سے ایک ہیں لیکن جہاں بہت بڑی تعداد میں اس جوڑے کی مخالفت کرنے والے موجود ہیں وہیں عوام کی ایک بہت بڑی تعداد ہے جو صدیوں پرانے رواجوں کیخلاف کھڑے ہونے کی ہمت رکھنے پر ان دونوں کی تعریف بھی کرتی ہے ۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حالیہ سروے میں حصہ لینے والے نوجوانوں نے ملکہ الزبتھ دوم کے بعد ڈیوک اینڈ ڈچزآف سسیکس کو سب سے زیادہ قابل احترام شاہی شخصیات قرار دے دیا ۔

اس سروے میں 13 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں کی رائے لی گئی تھی، سروے کے نتیجے کے مطابق ملکہ کو 26 فیصد اور ہیری اور میگھن کو 21 فیصد ووٹ دیے گئے۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن صرف 11 فیصد ووٹ لینے میں کامیاب رہے۔