• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ہیری کو امریکی کمپنی ’بیٹر اپ‘ میں چیف امپیکٹ آفیسر کے عہدے پر نوکری مل گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری شاہی خاندان سے دستبردار ہونے کے بعد یہ ان کی پہلی ملازمت ہے۔

’بیٹر اپ‘ امریکا کی کوچنگ اور ذہنی صحت کے حوالے سے کام کرنے والی  معروف کمپنی ہے۔


ہیری کے ترجمان کے مطابق شہزادہ ’بیٹر اپ‘ میں بطور چیف امپیکٹ آفیسر فرائض سرانجام دیں گے۔

یاد رہے کہ جنوری 2020 میں شاہی خاندان کے سینیئر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے اورمالی خودمختاری کیلئے اپنے ارادوں کا اعلان کرنے والی اس جوڑی نے رواں سال 9 مارچ کو شاہی خاندان سے باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں آمدنی کا کوئی مناسب ذریعہ درکار تھا۔

خیال رہے کہ مئی 2018 میں شادی کرنے والے ہیری اور میگھن کا ہاں گزشتہ برس 6 مئی کو پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

ہیری اور میگھن کے بیٹے کو ’ماسٹر آرچی ماؤنٹ بینٹن ونڈسر‘ کا نام دیا گیا تھا۔ ’آرچی‘ کے نام سے پہلے شہزادے کا لقب استعمال نہیں کیا گیا بلکہ ان کے نام سے پہلے ماسٹر لگایا گیا۔

تازہ ترین