میرا پراپرٹی کیس، مرکزی ملزم نے عبوری ضمانت کروالی

June 18, 2021

اداکارہ میرا کی پراپرٹی کے کیس کے مرکزی ملزم شاہد محمود نے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے میرا کی بہن کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ جمع کرانے تھے۔

لاہور پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم شاہد پر الزام ہے کہ اس نے دھوکے سے گھر اپنے نام کرایا لیکن رقم نہ دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ میرا نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پولیس نے ان کی جائیداد پر قبضہ ناکام بنا دیا ہے لیکن مرکزی ملزم انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

دوسری جانب مرکزی ملزم میاں شاہد محمود نے مقدمات درج ہونے کے بعد ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں کہا تھا کہ وہ اوورسیز پاکستانی ہیں اور میرا نے ان سے فراڈ کیا ہے۔