خیبرپختونخوا: آج کورونا سے 5 افراد کا انتقال، 156نئے مریضوں کی تشخیص

June 18, 2021

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 5 افراد انتقال کر گئے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار 257 ہوگئی ہے۔ صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 156 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 819 ہوگئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ 225 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 678 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ پشاورمیں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2082 ہوگئی۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ پشاور میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 55 افراد متاثر ہوئے۔ اور اب پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد 49 ہزار952 ہوگئی ہے۔