اولمپکس میں کھلاڑیوں، آفیشلز اور میڈیا کیلئے سخت قوانین

June 19, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں، آفیشلز اور میڈیا کے لئے سخت قوانین بنائے گئے ہیں جس کی خلاف ورزی پر وارننگ اور جرمانے کےساتھ ایکری ڈیشن کارڈ کی منسوخی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انتظامی کمیٹی نے گائیڈ بک جاری کی ہے جس کے مطابق ہر ملک کے میڈیا پرسن کو صرف اپنے ملک کے کھلاڑیوں کے مقابلےکور کرنے کی اجازت ہوگی، میڈیا کو بھی کورونا کی وجہ سے سخت پابندی سے گذرنا ہوگا۔کھلاڑیوں، میڈیا نمائندوںاور دیگر آفیشلز کو خصوصی ڈیوائس دی جائے گی جس سے ان کی نقل و حرکت کا اندازہ لگایا جاسکے گا،کھلاڑیوں کے پندرہ روز کے دوران چار بار کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ آپریشنز ڈائریکٹر پیری ڈوکرے نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ ہر کوئی قواعد پر عمل کرے گا۔