ایمن سلیم 90 کی دہائی کی ہیروئن بن گئیں

June 19, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے نئے پراجیکٹ کیلئے 90 کی دہائی کا روپ دھار لیا۔

آج کل سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا خصوصی مرکز بننے والی اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے نئے پراجیکٹ کی ایک جھلک شیئر کی ہے جس میں انہیں 90کی دہائی کی ہیروئین بنے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ ایمن سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے ، جس میں وہ 90کی دہائی کی ہیروئنز کے انداز میں نظر آرہی ہیں ۔


ایمن سلیم نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے جو یہ سفر شروع کیا ہے اب میں سوچ کر حیران ہوں کی یہ جدوجہد آخر مجھے کہاں لے کر جائے گی ۔‘

انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’جاننے کے لیےآپ لوگ میرے ساتھ سفر میں شامل ہوسکتے ہیں ، میرے ساتھ رہیے۔‘

واضح رہے کہ ایمن سلیم اور ان کے ساتھی اداکار ارسلان نصیر کو رمضان میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے خصوصی ڈرامے ’چُپکے چُپکے‘ سے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے اور ان دونوں کو ایک ساتھ خوب پسند بھی کیا گیا ہے۔

دونوں فنکاروں نے صرف ایک ہی ڈرامے میں اداکاری سے اپنی دلچسپ ڈائیلاگ ڈیلیوری اور جاندار اداکاری کے بل بوتے پر شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔