انگین آلتان سے فراڈ کرنے والا ملزم دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حوالے

June 19, 2021

فراڈ اور جعلسازی کے مقدمے میں نامزد ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کاشف ضمیر کو دو روز کےجسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

پولیس نے ترک اداکار انگین آلتان سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزم کاشف ضمیر کو دو روز کےجسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

ملزم کاشف ضمیر پر ترک اداکار کو پاکستان بلا کر9 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے ہیرو انگین التان سے فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کاشف ضمیر ٹک ٹاکر اور ریکارڈ یافتہ ہے، گرفتاری کے وقت ملزم کے گھر سے بلیو لائٹ اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی برآمد ہوئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف ترک اداکار کی درخواست پر تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس کے مطابق ترک اداکار نے بذریعہ ای میل آئی جی پنجاب کو درخواست بھیجی تھی، ملزم نے 9 کروڑ روپے کے جعلی چیک اور ڈرافٹ بناکر ترکی بھیجے تھے۔

ڈی ایس پی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کاشف کے خلاف سیالکوٹ اور لاہور میں فراڈ کے 6 مقدمات درج ہیں۔