• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگین آلتان کو پاکستان کون لایا؟

آج صبح لاہور پہنچنے والے شہرہ آفاق ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین آلتان ٹک ٹاکر میاں کاشف ضمیر کے کہنے پر پاکستان آئے ہیں۔

گلے میں سونے کی موتی سی چین پہننے والے پاکستانی ٹک ٹاکر گزشتہ دنوں ترکی گئے تھے جہاں انہوں نے ’ارطغرل غازی‘ کے کرداروں سے ملاقات کی۔


کاشف ضمیر انگین آلتان کو پاکستان لانے کیلئے کوشاں تھے۔

لاہور ائیرپورٹ سے انگین آلتان کی شیئر کی جانے والی تصویر میں بھی کاشف ضمیر ساتھ دکھائی دیے۔

انگین التان دو روز لاہور کے کھانوں سے لطف اندوز ہوں گے اور آج وہ رائیونڈ اور ڈیفنس کا دورہ کریں گے۔

دو روزہ دورے کے بعد ترک اداکار اسلام آباد جائیں گے۔

پاکستان میں وہ اپنے مختصر قیام کے دوران مختلف مقامات کا دورہ بھی کریں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید