ایک ٹائر کے بغیر چلنے والی کار رکوادی گئی، 8 افراد سوار تھے

June 20, 2021

لندن (پی اے) ایک ٹائر کے بغیر چلائی جانے والی کار کو پولیس نے روکا، جس میں آٹھ افراد سوار تھے اور ان میں سے کسی نے بھی سیٹ بیلٹ نہیں باندھ رکھی تھی۔ کار میں سوار مسافروں میں ایک بچہ،دو ٹوڈلرز اور ایک نوجوان شامل تھا۔ پولیس نے 12 جون کو نارتھ یارک شائر میں سکاربرا کے شمال میں اے 64 پر کار کے ٹائرز سے عجیب سی آوازیں آنے پر کار کو روکا تھا۔ پولیس نے خطرناک ڈرائیونگ اور بغیر انشورنس یا مناسب لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں 20 سال سے زائد عمر کے ایک شخص کو چارج کر دیا۔ اسے سکار برومجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واکس ویگن سڑک پر 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ رہی تھی اور اس کا ایک پچھلا ٹائر غائب تھا جبکہ باقی تین ٹائروں کی حالت بھی خراب تھی اور ان کی میٹل تاریں نظر آ رہی تھیں۔ آفیسرزنے کہا کہ اس کار کو چلانے سے روکنے کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ کار کو بعد میں ریکوری ٹرک کے ذریعے لے جایا گیا۔