حکومت خصوصی افراد کی مدد کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے، ثمینہ علوی

June 22, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بیگم ثمینہ علوی نے پیر کوگورنر ہاؤس میں افراد باہمی معذوری میں بلا سود قرضوں کے چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت خصوصی افراد کی مدد کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے، اس سلسلے میں قرض اور وظائف کی فراہمی کے لئے ایک پروگرام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق مختلف قسم کی معذوری کے شکار افراد کی تعداد کل آبادی کا 15 فیصد ہے۔ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ خصوصی افراد کی سہولت کے لیے قرضوں اور سکالرشپ پروگرام کے بارے میں معلومات عام کی جائیں۔ بیگم ثمینہ علوی نے مزید کہا کہ معذور افراد کی آسانی کے لئے دوستانہ پارکس اور گراؤنڈ تعمیر ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے لئے تعلیم لازمی ہے اور حکومت ان کی مدد کے لئے قرضے دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسٹریٹ بچوں کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ حکومت نے اس سال احساس پروگرام کے تحت غریب عوام کے لئے 260 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لئے پانچ پناہ گاہیں پہلے ہی قائم ہوچکی ہیں اور ان کی تعداد جلد ہی بڑھا دی جائے گی۔ انہوں نے اخوت فائونڈیشن کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن نے 500 معذور افراد کو مالی امداد کے چیک دیئے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب بھی موجود تھے.