بدھلہ سنت کے علاقے میں بچے سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار

June 22, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں بچے سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار۔تفصیل کے مطابق چک 1ٹی جنوبی کارہائشی محمد ارشد نے پولیس کو درخواست دی کہ میرا 7 سالہ بیٹا گھر کے قریب کھیل رہاتھا کہ ملزم سراج اسے بہلاپھسلاکر اپنے ساتھ بھانے میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی،پولیس نے شہری کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔