عثمان کاکڑ کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل، موت برین ہیمرج سے ہوئی، ابتدائی رپورٹ

June 23, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا میپ کے رہنما کی موت برین ہیمرج سے ہوئی ہے، عثمان خان کاکڑ کی لاش کا پوسٹ مارٹم جناح اسپتا ل کراچی میں کیا گیا، لاش پر تشدد یا زخم کے کوئی نشانات نہیں ملے، ابتدائی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ موت طبعی ہے، پوسٹ مارٹم سے قبل میت کو اسٹیڈ یم روڈ پر واقعہ نجی اسپتا ل لے جایا گیا تھا جہاں کرانیوٹومی سرجری ہوئی تھی جس کی وجہ سے پوسٹ مارٹم میں وقت لگا، پوسٹ مارٹم کی مکمل رپوٹ کیمیکل اور پتھالوجیکل معائنہ کے بعد کچھ دنوں میں آئے گی۔