سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ ملازمین کا نوکریوں سے بر طرفی کیخلاف مظاہرہ

June 23, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے ملازمین نے نوکریوں سے بر طرفی کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سمالانڈسٹریز کے پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے مظاہرے کی قیادت ایمپلائز یونین صدر سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ صاحبزادہ نسیم خان نے کی جبکہ مظاہرے میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی اور اپنے حق کیلئے نعرہ بازی کی اس موقع پر شرکاء کاکہنا تھا کہ صوبے بھر کے 21 سینٹرز سے ہنر مند خواتین سمیت 109 افراد کو نکالا گیا ہے جو سراسر نا انصافی ہے شرکاء نے کہا کہ حکومت فنڈز کی عدم دستیابی کا کہہ کر ان ملازمین کو 30 جون تک فارغ کر لینگے جبکہ فنڈز کا کوئی مسلہ نہیں اور حکومت اپنے افراد بھرتی کرنے کیلئے ہنر مند افراد کو نکالنے پر تلی ہوئی ہے انہوںنے کہا کہ تبدیلی اور انصاف کا نعرہ لگانے والوں نے روزگار دینے کے بجائے لوگوں التا بے روزگار کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا اور سوشل ویلفیئر کی طرز پر دستکاری سینٹرز کو چلایا جائے اور مطالبہ کیا کہ پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے ۔